کوئٹہ ریڈ زون کھول دیا گیا، سریاب روڈ پر دھرنا جاری، سڑک بند کرنے کیخلاف متعدد افراد گرفتار
کوئٹہ(یو این اے )کوئٹہ پولیس نے میاں غونڈی میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے روڈ بلاک کرنے کے خلا ف کریک ڈاون کرتے ہوئے ایک درجن سے زائد کارکنوں کو گرفتار کرلیا اور روڈ کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ٹریفک جام ہونے کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے جمعہ کو بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے کوئٹہ میں مختلف مقامات پر رکاوٹیں کھڑی کرکے ٹریفک کو جام کردیا جس پر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ایک درجن سے زائد کارکنوں کو گرفتار کرکے ٹریفک کیلئے سڑک کو کھول دیا لوگوں کی جانب سے پولیس کے اس اقدام کا خیر مقدم کیا گیا دوسری جانب حکومت بلوچستان نے ریڈ زون کے سامنے کھڑی کنٹینروں کو ہٹا کر راستہ کھول دیا گزشتہ ایک ہفتہ سے ریڈ زون کو چاروں طرف سے کنٹینر لگا کر بلاک کردیا گیا تھا جس کی وجہ سے ٹریفک جام کے سبب عوام کو مشکلات کا سامنا تھا تاہم جمعہ کو ضلعی انتظامیہ نے کنٹینر ہٹا کر ریڈ زون کو کھول دیا روڈ کی بند ش کی وجہ سے عوام کو گزشتہ ایک ہفتہ سے سخت مشکلات کا سامنا ہے، سریاب روڈ بلوچستان یونیورسٹی کے سامنے کیمپ لگا کر ٹریفک کے لیے جام کردیا گیا ہے بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جب تک ہمارے گرفتار کارکنوں کو رہا نہیں کیا جاتا ہما را احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا ڈاکٹر ماہرنگ بلوچ سمیت تمام رہنماوں کے خلاف درج مقدمات کی واپسی سمیت تمام مطالبات پر عملدر آمد کیا جائے ۔


