محمود اچکزئی کی زیر قیادت مذاکرات کیلئے نواز شریف اور زرداری سے رابطوں کا امکان

اسلام آباد،کوئٹہ(یو این اے )محمود خان اچکزئی کی قیادت میں اپوزیشن اتحاد جلد حکومتی اتحادیوں سے رابطہ کرے گا۔ ذرائع کے مطابق تحریک تحفظ آئین پاکستان نے حکومتی اتحاد سے رابطوں کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق تحریک تحفظ آئین پاکستان کیجانب سے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی سے باضابطہ رابطہ کیا جائے گا، نواز شریف اور آصف علی زرداری سے مذاکرات کےلیے آئندہ ہفتے رابطوں کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق محمود خان اچکزئی سیاسی جماعتوں سے رابطہ اور مشاورت کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں