سخت آرڈر کریں تو ججز کیخلاف کارروائی شروع ہوجاتی ہے، جسٹس حسن اورنگزیب
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کے مغوی بھائی غلام شبیر کو 6 اگست تک بازیاب کروا کر عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا، دوران سماعت جسٹس میاں حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیے کہ اگر ہم سخت آرڈر کریں تو ججز کے خلاف کارروائی شروع ہو جاتی ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے شہباز گِل کے لاپتہ بھائی غلام شبیر کی بازیابی کی درخواست پر سماعت کی۔وکیل درخواست گزار نے کہا کہ اس عدالت نے گزشتہ سماعت پر مغوی کو پیش کرنے کا حکم دیا تھا، اس پر اسٹیٹ کونسل عبدالرحمٰن نے بتایا کہ اداروں کی رپورٹس کے مطابق مغوی ا±ن کی حراست میں نہیں۔ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ آئی ایس آئی نے رپورٹ دی ہے کہ مغوی ا±ن کے پاس نہیں، ملٹری انٹیلی جنس نے وقت مانگا ہے۔اس پر جسٹس میاں حسن گل اورنگزیب نے ریمارکس دیے کہ پہلے بندہ اٹھانے کے لیے ایس ایچ او کو کہا جاتا تھا، اب حکومت پاکستان خود پالیسی کے مطابق یہ کرتی ہے، اسٹیٹ کونسل صاحب آپ اس عدالت کے جذبات کس کو بتائیں گے؟سرکاری وکیل عبدالرحمٰن نے کہا کہ میں چیف کمشنر اور آئی جی اسلام آباد کو خود بتاو¿ں گا، اس پر جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے دریافت کیا کہ وہ کیا کرلیں گے؟ ہم نے تو ان کے ہی خلاف آرڈر کرنے ہیں، ان کو ہماری باتوں سے کوئی فرق نہیں پڑنا، اتنی موٹی کھال ہے، عدالتیں اب کیا کر سکتی ہیں؟ ادارے جب کہہ دیتے ہیں کہ ہمیں نہیں پتا تو یہ سب سے خطرناک صورتحال ہوتی ہے۔