ٹانک میں ججز کے قافلے پر حملہ، فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار جاں بحق
ٹانک (این این آئی) ٹانک ججز کے اسکواڈ کی گاڑیوں کے قافلے پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 2پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ نا معلوم افراد کے حملے میں 2 اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاعاعت بھی ہیں۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ جاں بحق پولیس اہلکاروں کا تعلق خیبر پختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان ہے۔سرکاری نشریاتی ادارے پی ٹی وی نے رپورٹ کیا کہ حملہ ڈیرہ اسمٰعیل خان روڈ پر بھگوال کے قریب کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ججز کے قافلے پر تخریب کاروں کی فائرنگ سے جاں بحق اہلکاروں میں سپاہی عبداللہ اور سپاہی صمد شامل ہیں۔سرکاری ادارے کی رپورٹ میں خیبر پختونخوا پولیس کا حوالہ دیتے ہوئے مزید بتایا گیا حملے میں ججز محفوظ رہے۔
Load/Hide Comments