سول اسپتال کے اسٹاف کی بلا جواز تنخواہوں کی بندش کا نوٹس لیا جائے، پیما
کوئٹہ (پ ر) پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن سول ہسپتال کوئٹہ یونٹ کے صدر حاجی محمد شفا مینگل، جنرل سیکرٹری حاجی صاحب جان کاکڑ چیئرمین ملک پائند خان کاکڑ سینئر نائب صدر حاجی اختر کرد ارباب آغا کاسی نجیب کاکڑ نبی جان حسنی رشید زہری لالے عنایت جوشیل سوترا سلیم رئیسانی منیر جان بڑیچ قائر خان نورزئی عنایت اسحٰق زادہ عمران بوٹا جاوید خان کاکڑ سلیم محمد شہی زینالعبدین بڑیچ غلام علی بگٹی اسد سرپرہ نیاز جمالی سید عبداللہ شاہ عطا اللہ شاہ باجی تسنیم مغل ودیگر نے اپنے مذمتی بیان میں کہاں کہ اے جی آفس والوں کی نا اہلی کی وجہ سے انسانیت کے خدمت گار پیرا میڈیکل اسٹاف کے تنخواہوں کی بندش افسوس ناک عمل ہیں جسکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، پیرا میڈیکل اسٹاف دن رات ہسپتالوں میں خدمات سرانجام دیتے ہیں قلیل تنخواہوں کے باوجود پیرا میڈیکل اسٹاف کسی قربانی سے دریغ نہیں کرتے مگر افسوس کہ پیرا میڈیکل اسٹاف کی تنخواہوں کو بنا بتائے بند کیا گیا IBAN اکاو¿نٹ کو بہانہ بنا کر تنخواہوں کی بندش سمجھ سے بالاتر ہے ملازمین کی تنخواہ ہی انکے گھر بچوں کا گزر بسر ہیں اچانک تنخواہ کی بندش کی وجہ سے پیرا میڈیکل شدید مالی مشکلات کا سامنا کرنا رہے 10 اگست تک اگر تمام ملازمین کی تنخواہوں کی بحالی عمل میں نا لائی گئی تو پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن پریس کانفرنس کے ذریعے اپنے سخت لائحہ عمل کا اعلان کریں گے جسکی تمام تر ذمہ داری اے جی بلوچستان اور محکمہ صحت کے ذمہ داران پر عائد ہوگی پیرا میڈیکل کے نمائندگان نے مزید کہاں کہ ایم ایس سول ہسپتال کوئٹہ اور اے جی بلوچستان فوری نوٹس لے۔


