جبری گمشدگی کی تمام تر ذمہ داری وزیراعظم، کابینہ پرعائد ہوتی ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ
اسلام آباد(آن لائن ) اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گل کے بھائی کو 6 اگست تک عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ جبری گمشدگی کی تمام تر ذمہ داری وزیر اعظم اور کابینہ پر عائد ہوتی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گِل کے بھائی غلام شبیر کی کی بازیابی کے لیے دائر درخواست پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے تحریری حکم نامے میں کہا کہ فریقین نے لاپتا شہری کی بازیابی کے لیے اقدامات کے حوالے سے کچھ نہیں کیا، سیکریٹری داخلہ تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے غلام شبیر کی بازیابی اور عدالت پیشی یقینی بنائیں۔
Load/Hide Comments