معلوم ہے ان کی ڈوریاں کہا ںسے ہلائی جا رہی ،ملک توڑنے والوں کو بلوچستان کی سڑکوں پر گھومنے نہیں دیں گے،سرفراز بگٹی

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ ملک توڑنے والوں کو بلوچستان کی سڑکوں پر آسانی گھومنے نہیں دیں گے ، پاکستان کے ایک ایک انچ کی حفاظت کریں گے۔ سینٹرل پولیس آفس کوئٹہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ احتجاج کے نام پر بلوچ خواتین کو سڑکوں پر لانا کون سی روایت ہے، ارادی طور پر پاکستان توڑنے والے بلوچستان کی سڑکوں پر نہیں گھوم سکتے۔ پاکستان کے ایک ایک انچ کا دفاع کریں گے۔سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ بلوچ نیشنل کاز کے نام پر تشدد 2000 سے جاری ہے۔ اپنی پولیس ، لیویز اور ایف سی کو مضبوط کریں گے،وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ احتجاج کی آڑ میں جو کھیل کھیلا جا رہا ہے سب کو معلوم ہے، ہمیں معلوم ہے کہ احتجاج کرنے والوں کی ڈگریاں کہاں سے ہلائی جا رہی ہیں۔ تخریب کاری کو پروموٹ کرنے کیلئے سوشل میڈیا کا استعمال کہ جارہا ہے، آزادی کے نام پر ملک کو نہیں توڑنے دیں گے، مذکرات کے حامی ہیں لیکن لائسنس تو کلنگ نہیں دے سکتے، اپنا سر کٹوائیں گے لیکن ملک کے ایک ایک انچ کا دفاع کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں