ہرنائی سے 6 افراد کی لاشیں ملنے کا معاملہ انتظامیہ نے اہم بیان جاری کر دیا
ہرنائی(صباح نیوز) ہرنائی سے 6 افراد کی لاشیں ملنے کا معاملہ انتظامیہ نے اہم بیان جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ہرنائی میں 6 افراد کی لاشیں ملنے کی زیر گردش جبر پر ہرنائی انتظامیہ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ لاشوں کی برآمدگی کی خبر پرنٹ و سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے لیکن لاشیں برآمد نہیں ہوئی، دوسری مقامی صحافی نے کہا ہے کہ شاہرگ سمیت ہرنائی کے کسی بھی طبی مرکز میں لاشیں موجود نہیں ہے۔ زیر گردش خبر کے مطابق ہرنائی کے علاقہ زرغون غر میں لوئیزوار کے مقام پر چھ افراد کی لاشیں ملی ہے جو انتہائی خستہ حال ہے، ’تمام لاشیں ایک ہی مقام سے ملی ہے جوکہ ایک چرواہے نے اپنی بکریوں کو چراتے ہوئے شام 7 بجے کے قریب دیکھی، تمام افراد کو بے دردی سے قتل کیا گیا ہے۔ خبر کے مطابق ممکنہ طور پر یہ لاشیں اُن افراد کی ہوسکتی ہے جنہیں کالعدم تنظیم نے عید الاضحٰی کے موقع پر پکنک مناتے ہوئے شعبان سے اغواء کیا تھا، جن میں سے بعد میں 3 افراد کو چھوڑ دیا گیا تھا جبکہ 7 افراد کو کالعدم تنظیم کی جانب سے قتل کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ خبر کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور بی ڈی ایس کی ٹیمیں بھی جائے وقوعہ روانہ گئی، خبر میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کو اب تک 6 لاشیں ملی ہیں جبکہ مزید تحقیقات اور سرچ آپریشن جاری ہے۔


