قلات، ندی میں اونچے درجے کا سیلاب،فصلیں تباہ، مسافر وین ریلے میں بہہ گئی

قلات(نمائندہ انتخاب) قلات کے یونین کونسل نیچارہ کا مسافر ویگن سیلابی ریلے میں بہہ گیا، تاہم مسافر معجزانہ طور پر محفوظ رہے بارش نے کپوتو چھپر چھاتی میں آلو اور پیاز کی فصلیں تباہی کردی، زمینداروں کو کروڑوں روپے کا نقصان، تفصیلات کے مطابق قلات شہر سمیت دیہی علاقوں کپوتو عالی دشت سرخین سمیت مختلف علاقوں میں منگل کے روز بھی گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش ہوئی جس کے بعد ندی نالوں میں طغیانی آگئی نشیبی علاقے زیر آب آگئے جبکہ زاوہ ندی میں اونچے درجے کا سیلاب آیا اطلاعات کے مطابق کپوتو اور چھپر چھاتی میں آلو پیاز کی فصلیں بارش کی نذر ہوگئے زمینداروں کو کروڑوں کا نقصان ہوا ہے دوسری جانب یوسی نیچارہ کا استاد محمد عظیم نیچاری کی مسافر ویگن جوکہ قلات سے نیچارہ جا رہا تھا کہ کپوتو کے مقام پر عالی دشت ندی میں سیلابی ریلے میں بہہ گیا تاہم خوش قسمتی سے مسافر محفوظ رہے محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں