اسد عمر کی طبیعت خراب ، ہسپتال منتقل

لاہور(صباح نیوز) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں سابق وفاقی وزیر اسد عمر کی طبیعت خراب ہو گئی،ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔وکیل اسد عمر نے بتایا کہ اسد عمر کو دل میں تکلیف ہوئی ہے، انہیں کمرہ عدالت سے اٹھا کر مرکزی گیٹ پر موجود گاڑی میں منتقل کیا گیا، زین قریشی اسد عمر کو لے کر پی آئی سی روانہ ہو گئے۔ سابق وفاقی وزیر کے وکیل نے بتایا کہ سابق وزیر عدالت میں ہی تھے کہ ان کے دل میں تکلیف ہوئی جس پر انہیں فوری پی آئی سی منتقل کیا گیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں