اٹلی میں افغان باشندوں کی 4 پاکستانی لڑکوں سے جنسی زیادتی کی کوشش، جھگڑے میں 4 افراد زخمی

تریستے (مانیٹرنگ ڈیسک) اٹلی میں 5 اگست 2024 ٹریسٹی کے علاقے Molo Audace میں پیش آنے والے ایک افسوسناک واقعے میں، تقریباً پندرہ افغان تارکین وطن پر مشتمل ایک گروہ نے چار پاکستانی نوجوانوں کو زخمی کر دیا۔ زخمی ہونے والوں میں ایک نابالغ بھی شامل تھا۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب متاثرین نے حملہ آوروں نے پاکستانی لڑکوں کے ساتھ جنسی زیادتی کی کوشش کی۔ پولیس کے مطابق، یہ واقعہ رات تقریباً 10 بجے پیش آیا، جب افغان تارکین وطن کے گروہ نے پاکستانی نوجوانوں سے جنسی زیادتی کی کوشش کی انکار پر ان پر حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں چاروں افراد کو چاقو کے وار کیے گئے۔ ان میں سے ایک کو شدید زخم آئے اور وہ بے ہوش ہو گیا۔ متاثرین کو فوری طور پر کیٹنارا ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ 19 سالہ پاکستانی نوجوان گہرے چاقو کے زخم کے باعث کوڈ ریڈ میں ہسپتال پہنچایا گیا۔ 16 سالہ نوجوان چہرے پر واضح زخم آئے۔دوسرا 19 سالہ نوجوان معمولی زخموں کا شکار۔ ایک عام پاکستانی شہری نے بھی ہسپتال آ کر واقعے کی تصدیق کی۔ پولیس فلائنگ اسکواڈ اس معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور واقعے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے پولیس ہیڈ کوارٹر اور پریفیکچر کے رہنماو¿ں سے مسلسل رابطے میں ہے۔ بدقسمتی سے، Molo Audace میں کوئی نگرانی کیمرے موجود نہیں ہیں، تاہم علاقے میں موجود ویڈیو نگرانی کے نظام کے ذریعے حملہ آوروں کی شناخت کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اس واقعے نے تریستے کے عوام میں شدید غم و غصہ پیدا کیا ہے اور تارکین وطن کی حفاظت کے حوالے سے سوالات اٹھائے ہیں۔ پولیس اس واقعے کی تہہ تک پہنچنے کے لیے کوشش کر رہی ہے تاکہ مجرموں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں