کچے کے علاقے میں پولیس چوکی پر ڈاکوؤں کا حملہ، ایک اہلکارجاں بحق
صوبہ پنجاب کے ضلع راجن پور میں کچے کے علاقے میں قائم پولیس چوکی پر ڈاکوؤں نے حملہ کر کے ایک اہلکار جاں بحق اور تین کو زخمی کردیا۔ ضلع راجن پور میں کچے کے علاقے سونمیانی میں قائم پولیس چوکی پر ڈاکوؤں نے حملہ کرکے فائرنگ شروع کردی۔ڈاکوؤں کی فائرنگ سے چوکی پر موجود پولیس اہلکار محمد حاجی جاں بحق جبکہ تین دیگر اہلکار زخمی ہوگئے۔ زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کردیاگیا۔اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ کر ڈاکوؤں کا گھیراؤ کرلیا جبکہ پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ دیر تک جاری رہا۔
Load/Hide Comments


