خوش نصیب عازمین حج مکہ المکرمہ پہنچنے لگے

مکہ مکرمہ:حج کی سعادت حاصل کرنے کیلئے خوش نصیب عازمین حج سعودی عرب کے مختلف شہروں سے مکہ المکرمہ پہنچنے لگے ہیں۔عازمین حج مدینہ منورہ، ریاض، تبوک اور جازان سے مکہ المکرمہ پہنچے۔ حجاج کرام منی روانگی سے قبل مکہ مکرمہ میں 8 ذی الحج تک قرنطینہ میں رہیں گے۔وزارت حج و عمرہ کی ہدایت پر عازمین کے استقبال کے موقع پر احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں