سوگندی دیوان کے بعد گوادر دھرنا ختم کرکے قافلے کی صورت میں تربت جائیں گے، بی وائے سی

گوادر (بیورو رپورٹ) گوادر میں جمعرات کی شام بلوچ یکجہتی کمیٹی کی رہنما ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے کہا ہے کہ گوادر میں راجی مچی دھرنا ختم، کل بلوچ یکجہتی کمیٹی کا قافلہ تربت روانہ ہوگا۔ تربت میں اجتماع کا انعقاد کیا جائے گا، جمعہ کی صبح دس بجے پدی زِر میرین ڈرائیو پر سوگندی دیوان کے بعد قافلے کی صورت میں تربت جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جمعہ کی صبح دس بجے دھرنا گاہ میں سوگندی دیوان منعقد ہوگا، سوگندی دیوان کے بعد گوادر میں جاری دھرنا یہاں سے ختم کرکے قافلے کی صورت میں تربت جائیں گے اور چار بجے تربت میں اجتماع کا انعقاد کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں