رواں سال ملک بھر میں خواتین کے ساتھ تشدد کے 1732 واقعات رپورٹ
اسلام آ با د /کو ئٹہ ( آئی این پی )رواں سال ملک میں بچوں پر تشدد کے 1630جبکہ خواتین کے ساتھ تشدد کے کل 1732واقعات رپورٹ ہوئے جن میںقتل، اغوا، جنسی زیادتی، غیرت کے نام پل ، جسمانی تشدد، اور خود کشی کے واقعات شامل ہیں۔بچوں کے تحفظ اور بچوں کے ساتھ جنسی زیا دتی کے واقعات کی روک تھام کےلئے کا م کر نے والی تنظیم ساحل سنہ کے جا ری کر دہ رپورٹ کے مطابق سال 2024(جنوری تا جون )پاکستان کے چاروں صوبوں اسلام آباد را آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سے بچوں پر جنسی تشدد کے مجموعی طور پر 1630واقعات رپورٹ ہوئے یہ واقعات 81مختلف قومی اور علاقائی اخبارات کی جانچ پڑتال کے بعد سامنے آئے۔ بچوں پر تشدد کے واقعات کی تفصیل کے مطابق 862جنسی تشدد کے واقعات اغوا کے 668واقعات ، بچوں کی گمشدگی کے 82واقعات اور کم عمری کی شادی کے 18واقعات رپورٹ ہوئے۔ اس سال 48 واقعات میں بچوں کے ساتھ ہونے والے جنسی زیادتی کے ساتھ ساتھ ویڈیو اور تصاویر بنانے کے واقعات رپورٹ ہوئے۔جنوری تا جون 2024میں لڑکوں کی نسبت لڑکیوں کی شرح زیادور ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق 59فیصد لڑکیوں اور 41فیصد لڑکوں کو جنسی تشدد کا شکار بنایاگیا۔اس سال کے اعداد و شمار کے مطابق 15-6سال کے بچوں کو سب سے زیادہ جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔