ڈیرہ اللہ یار میں شجرکاری مہم کا آغاز
ڈیرہ اللہ یار(یوا ین اے )ڈیرہ اللہ یار میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لیے شجرکاری مہم شروع کردی گئی، رکن بلوچستان انجینئر عبدالمجید بادینی اور ڈپٹی کمشنر اظہر شہزاد نے مراد جمالی کرکٹ اسٹیڈیم میں پودے لگائے، اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ بابو عبدالصمد کھوسہ، مٹھا خان بدینی و دیگر بھی موجود تھے، شجرکاری مہم کے دورانیو این اے سے گفتگو کرتے ہوئے رکن بلوچستان اسمبلی اور پارلیمانی سیکریٹری برائے ٹرانسپورٹ انجینئرعبدالمجید بادینی اور ڈپٹی کمشنر جعفرآباد اظہر شہزاد نے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات سے نبردآزما ہے جعفرآباد ایشیا کا گرم ترین خطہ بن چکا یہاں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کرتا ہے ایسی صورتحال میں شجرکاری ناگزیر ہے، ضلعی انتظامیہ نے شجرکاری مہم کے دوران ضلع بھر میں 10 ہزار پودے لگانے کا حدف مقرر کیا ہے، مہم کے دوران سرکاری دفاتر اور عوامی مقامات پر بھی پودے لگائے جائیں گے، نئے لگائے گئے پودوں کی دیکھ بھال کو بھی یقینی بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ نے اقدامات اٹھائے ہیں، کھیلوں کے میدانوں میں پھلدار پودے بھی لگا رہے ہیں تاکہ انکا تناور درخت بننے کے بعد لوگوں کو سایہ کے ساتھ پھل بھی میسر ہونگے، انکا کہنا تھا کہ ہر شخص اپنے حصے کا ایک پودا لگائیں تاکہ جعفرآباد کو سرسبز بنانے کی مہم کامیابی سے ہمکنار ہوسکے، 14 اگست بھی پودے لگائے جائیں گے اور ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے کے لیے اپنا بھرپور کردر ادا کرینگے۔


