تحریک انصاف کی کارکن صنم جاوید کے وارنٹ گرفتاری جاری
لاہور (انتخاب نیوز) لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے تحریک انصاف کی کارکن صنم جاوید کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ انسداد دہشت گردی عدالت میں لاہور کے تھانہ شادمان میں جلاﺅ گھیراﺅ کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے صنم جاوید اور روبینہ جمیل کے ورانٹ گرفتاری جاری کردیے۔ لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے عدم حاضری پر قابل ضمانت وارنٹ جاری کیے ہیں۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے حاضری کے لیے ملزمان کو طلب کیا تھا۔
Load/Hide Comments


