شبلی فراز کو مراد سعید بننے پر مبارکباد ہو، پلوشہ خان

اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات پلوشہ خان نے کہا ہے کہ شبلی فراز کو مراد سعید بننے پر مبارکباد ہو، ایک نیازی نے مشرقی پاکستان کھویا دوسرے نے کشمیر، سیاستدانوں پر الزام تراشی کرنے والی فیکٹری نے عمران خان ایجاد کیا، شوکت خانم ٹرسٹ سے سے یتیموں کی رقم چوری کرنے والا آج قوم کو لوٹ رہا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے پلوشہ خان نے کہا کہ عمران خان آج بجلی کے بل کے ذریعے قوم کا خون نچوڑ رہا ہے۔ ادویات کی قیمتیں عوام کی پہنچ سے دور ہیں۔آٹے اور چینی کا لٹیرا اس جہاز سے فرار ہوئے جس پر نیازی گھومتے تھے۔ انہوں نے کہاکہ دالیں اور سبزیاں بھی غریبوں کی قوت خرید سے باہر ہیں۔کورونا ھزاروں جانیں نگل چکا ہے سلیکٹڈ بے خبر ہیں۔ نیازییہ سلطنت میں لوگ بھوک کے مارے خودکشیاں کر رہے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں