نااہل انتظامیہ نے بیوٹمز کو تباہی کے دہانے پہنچا دیا، اساتذہ کے مطالبات تسلیم کیے جائیں، بساک
کوئٹہ (پ ر) نااہل انتظامہ کی وجہ سے بیوٹمز تباہی کے دہانے پہنچ چکی، اساتذہ کے جائز مطالبات کی حمایت کرتے ہیں۔ بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے مرکزی ترجمان نے میڈیا کو جاری کردہ ایک مختصر بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز کوئٹہ میں اساتذہ کے احتجاج برائے عدم ادائیگی تنخواہ سمیت دیگر تعلیمی مطالبات پر احتجاج کی حمایت کرتے ہیں۔ جامعہ کی نااہل انتظامیہ کی وجہ سے بیوٹمز کوئٹہ تباہی کے دہانے پہنچ چکی ہے، جہاں آئے روز طلبا و اساتذہ تعلیمی مسائل کی وجہ سے روڈوں پر آنے میں مجبور ہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ گزشتہ کئی عرصے سے جامعہ میں اساتذہ تنخواہ کی عدم ادائیگی سمیت ان کو مختلف ذرائع سے ہراساں کرنے کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔ ہم ان کے جائز مطالبات کی حمایت کرتے ہیں اور حکام بالا سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان کے مطالبات کو تسلیم کرکے جامعہ کو تباہی سے بچایا جائے۔


