بارکھان، لیویز کی گاڑی پر مسلح افراد کا حملہ

بارکھان(صباح نیوز)بارکھان لیویز فورس کی گاڑی پر حملہ، تفصیلات کےمطابق بارکھان لیویز فورس کی گاڑی پر حملہ، حملے سے گاڑی کے شیشے توڑے گئے جبکہ گاڑی سے سرکاری اسلحہ اور قیمتی کاغذات نامعلوم افراد اٹھا کر فرار ہوگئے ہیں، لیویز فورس کے مطابق لیویز اہلکار 14 اگست کی تیاریوں میں مصروف تھے جہاں لیویز فورس کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا واقعے کے بعد نامعلوم افراد فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے ، سیکیورٹی حکام کے مطابق واقعی کی تحقیقات جاری۔

اپنا تبصرہ بھیجیں