امریکہ پر کورونا وائرس پھیلانے کا الزام، چینی سفیر طلب

واشنگٹن:امریکی محکمہ خارجہ نے امریکہ میں تعینات چینی سفیر کو کورونا وائرس سے متعلق الزام لگانے پر طلب کیا ہے۔چینی وزارت اطلاعات کے ترجمان لیجیان ژا نے ٹویٹ میں امریکی فوج پر کورونا وائرس پھیلانے کا الزام لگایا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی سفیر برائے ایشیا ڈیوڈ سٹل ویل نے امریکہ میں تعینات چینی سفیر سووئی ٹی انکائے کو طلب کر کہ چینی ترجمان کے بیان پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ ٹویٹ میں امریکی فوج کو چین کے صوبہ ووہان میں کورونا وائرس لانے کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے اور امریکہ سے وضاحت طلب کی ہے۔امریکی محکمہ خارجہ نے بیان میں چینی حکومت کو عالمی وبا پھیلانے کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ الزام تراشی کا مقصد چینی حکومت پر تنقید سے توجہ ہٹانا ہے۔بیان میں چین کو متنبہ کیا گیا ہے کہ امریکہ اس قسم کے بیانات برداشت نہیں کرے گا۔وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ چین کاکانسپری تھیوری پھیلا رہا ہے جو خطرناک اور مضحکہ خیز ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں