مستونگ فائرنگ، زخمی ڈپٹی کمشنر پنجگور ذاکر بلوچ جاں بحق ہو گئے
مستونگ (صباح نیوز)مستونگ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے زخمی ڈپٹی کمشنر پنجگور ذاکر بلوچ جاں بحق ہو گئے ،یاد رہے مستونگ کے علاقے کھڈکوچہ کنڈ عمرانی کے مقام پر مسلح افراد نے ڈی سی پنجگور کے گاڑی پر فائرنگ کر تھی، انتخاب کی خبر کے مطابق ڈپٹی کمشنر پنجگور ،ایم پی اے رحمت بلوچ کے بھائی مالک جان سمیت متعدد افراد زخمی ہو تھے،ہسپتال زرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر پنجگور ذاکر بلوچ کے کمر میں گولی لگی تھی۔ڈپٹی کمشنر کو ہسپتال لاتے ہوئے راستے میں زیادہ خون بہنے سے جاں بحق ہوئے۔
Load/Hide Comments


