لاوا پکا ہوا ہے، کال دینے والا ہوں، لوگ جان دینے کو تیار ہیں، عمران خان

روالپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ لاوا پکا ہوا ہے، لوگ تیار ہیں وہ کال دینے لگے ہیں، خبردار کر رہا ہوں کہ اب لوگ جیل جانے اور جان دینے کو تیار ہیں۔اڈیالہ جیل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ آج تک پارٹی کو اسٹریٹ موومنٹ کا نہیں کہا، مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کا فیصلہ نہیں مانا گیا تو اسٹریٹ موومنٹ شروع کرنے لگے ہیں۔بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ حکومت نے چیف جسٹس کو توسیع دینے کی کوشش کی تو احتجاج کریں گے، موجودہ حکومت دو تہائی اکثریت قائم کرکے آئین میں تبدیلی کرنا چاہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملکی حالات بنگلادیش سے زیادہ برے ہیں، 9 مئی کو آگ انہوں نے خود لگائی ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ ان کا اسٹیبلشمنٹ سے کوئی رابطہ نہیں، مخالفین کو جیسے ہی لگتا ہے کہ میرا اسٹیبلشمنٹ سے رابطہ ہے تو ان کی ’کانپیں ٹانگ‘ جاتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں