کوئٹہ سے کراچی جانے والی گاڑی سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد، ملزم گرفتار

حب(نمائندہ انتخاب)اوتھل پولیس کا منشیات اسمگلرز کے خلاف کریک ڈاؤن کوئٹہ سے کراچی آنے والی کار پر چھاپہ بھاری مقدار میں منشیات اسمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام بنادی ملزم گرفتار مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی اس حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لسبیلہ کیپٹن(ر)نوید عالم کی جانب سے منشیات اسمگلرز کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت پر ایس ایچ او قاضی محمد صابر نے دیگر پولیس نفری کے ہمراہ این 25کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ اوتھل زیرو پوائنٹ پر چیکنگ کا عمل سخت کردیا اسی اثناء کوئٹہ سے کراچی آنے والی ٹویوٹا کار رجسٹریشن نمبر GZR-811 کو روک کر تلاشی لی تو گاڑی میں بنائے گئے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 17کلو گرام اعلیٰ کوالٹی چرس برآمد کر کے ملزم سرفراز خان ولد کمالدین قوم پٹھان سکنہ کلی خدائے زئی پشین کو گرفتار کرکے ملزم کے خلاف نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے مزید برآں SSP لسبیلہ نے SHO اوتھل بشمول کامیاب کارروائی میں حصہ لینے والی پولیس پارٹی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی اور مزید امید ظاہر کی کہ لسبیلہ پولیس منشیات اسمگلرز و دیگر جرائم پیشہ افراد کے خلاف اسی طرح کامیاب کاروائیاں تسلسل سے جاری رکھے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں