اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد، جماعت اسلامی کا شمولیت کے بجائے حمایت کا فیصلہ

اسلام آباد (انتخاب نیوز) اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے گزشتہ شب کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کو ملاقات کیلئے دعوت تحریک تحفظ آئین پاکستان کی جانب سے دی گئی، سابق وزیر محمد علی درانی ملاقات کیلئے اپوزیشن رہنماو¿ں کے ہمراہ موجود تھے۔ ذرائع نے بتایاکہ اپوزیشن اتحاد نے محمود اچکزئی کی قیادت اور مذاکراتی مینڈیٹ پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا جبکہ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) اور سندھ کی قوم پرست جماعتوں نے تحریک تحفظ آئین پاکستان میں شمولیت کا فیصلہ کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان نے تمام جماعتوں سے مشاورتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ ذرائع کے مطابق جماعت اسلامی نے اپوزیشن اتحاد میں شمولیت کے بجائے چند نکات پرمحمود اچکزئی کی حمایت کا فیصلہ کیا اور اس حوالے سے لیاقت بلوچ نے مو¿قف اختیار کیا کہ بڑی جماعتیں حکومت میں جاکر اپوزیشن دور میں کیے وعدے بھول جاتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں