کوئٹہ میں مختلف پروجیکٹس کا افتتاح ،اسحاق ڈار اور ایاز صادق دو روزہ دورہ مکمل کرکے اسلام آباد روانہ

کو ئٹہ( آئی اےن پی)ڈپٹی وزیر اعظم پا کستان محمد اسحاق ڈار اور وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کوئٹہ میں سولڈ ویسٹ مینجمنٹ پروجیکٹ کا افتتاح کردیا۔ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار نے کوئٹہ میں جدید سولڈ ویسٹ مینجمنٹ کے منصوبے کے آغاز پر اظہار مسرت کر تے ہو ئے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی سربراہی میں صوبائی حکومت عوامی مسائل کے حل کیلئے متحرک کردار ادا کررہی ہے، کوئٹہ ویسٹ مینجمنٹ کے منصوبے سے عوام کو صفائی ستھرائی کی بہتر سہولیات میسر آئیں گی۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ منصوبے کی تشکیل اور عمل درآمد کے لئے تین ماہ کا مختصر وقت دیا گیا بہت مختصر وقت میں عوامی نوعیت کا اہم منصوبہ شروع کرنے پر کمشنر کوئٹہ اور ان کی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے،بلوچستان میں عوامی مشکلات کو کم کرنے کے لیے بنیادی سہولیات کی فراہمی پر توجہ دی جاررہی ہے، کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات نے منصوبے سے متعلق بریفنگ دیتے ہو ئے کہا کہ کوئٹہ میں شروع ہونے والا یہ منصوبہ پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا پروجیکٹ ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے احکامات پر تین ماہ کی ریکارڈ مدت میں منصوبے پر کام شروع کردیا گیا آج سے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں نجی کمپنی گھر گھر سے کوڑا کرکٹ جمع کرے گی،کوئٹہ سے روزآنہ 16 سو ٹن کچرہ اٹھایا جائے گا جس پر حکومت کے کوئی اضافی اخراجات نہیں آئیں گے،میونسپل کارپوریشن اور نجی کمپنی کثیر الجہتی اقدامات کے ذریعے صوبائی دارالحکومت کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے کام کریں گے، افتتاحی تقریب میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق،وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان، اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی، صوبائی وزرائ، اراکین اسمبلی، مشیران اور چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان سمیت اعلیٰ حکام کی شرکت کی ۔ دوسری جانب بلوچستان میں نادرا کے 21 نئے رجسٹریشن سینٹرز اور 6 نئی موبائل رجسٹریشن وہیکلز کا افتتاح کر دیا ۔ اس موقع پر ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار نے صوبے میں نادرا کے نئے رجسٹریشن سینٹرز اور ایم آر ویز کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی اداروں کو بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں خدمات کی سہل فراہمی کے لئے صوبائی حکومت سے مکمل تعاون کرنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کے دور دراز علاقوں کی 21 تحصیلوں میں نئے رجسٹریشن مراکز کے قیام سے عوام کو رجسٹریشن اور شناختی کارڈ کے حصول میں آسانیاں میسر آئیں گی، ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار اور سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق دو روزہ دورہ مکمل کرکے اسلام آباد روانہ ہوگئے۔کوئٹہ ائیر پورٹ پر گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور رکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ نے ڈپٹی وزیر اعظم اور سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو رخصت کیا۔ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار اور اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل۔وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور دیگر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا

اپنا تبصرہ بھیجیں