جنوبی وزیرستان میں فورسز کی چیک پوسٹ پرحملہ، 4 اہلکار جاں بحق
پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک)جنوبی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر حملے میں فورسزکے4اہلکار جاں بحق جبکہ 27 دیگر زخمی ہوگئے۔ذرائع نے بتایا کہ جنوبی وزیرستان کی تحصیل لدھا اور تیازا کے درمیان موجود چیک پوائنٹ مامی خیل پر تخریب کاروں کی جانب سے آر پی جیز اور بھاری اسلحے سے حملہ کیا گیا۔حملے میں جاں بحق اور زخمی اہلکاروں کو وانا کے جنوبی وزیرستان اسکاؤٹس ہسپتال منتقل کیا گیا، مشتبہ افراد سے جھڑپ میں جاں بحق ہونے والے ایف سی اہلکاروں میں حوالدار نثار بدا خیل، لانس نائیک رشید منگل، لانس نائیک عرفان اور سپاہی عثمان گجر شامل ہیں۔ حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کیا گیا۔
Load/Hide Comments


