پنجگور، بلاجواز بارڑرکی بندش سے لوگوں میں اشتعال انگیزی اور نفرت پھیل رہی ہے، بارڈر کمیٹی
پنجگور ( این این آئی) آل پنجگور بارڈر کمیٹی کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ پریس ریلیز میں حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بارڈر سے منسلک ادارے کی طرف سے بلا جواز بارڑرکو بند کرنے سے لوگوں میں اشتعال انگیزی کے ساتھ ساتھ نفرت پھیل رہی ہے بلا جواز مسلسل بارڈر کو ہر مہینے ہفتوں ہفتوں بند کرکے لوگوں میں بے چینی پھیلا کر بے یقینی کی کیفیت پیدا کی جا رہی ہے اس سے عوام اور اداروں کے بیچ مزید دوریاں پیدا ہو رہی ہیں لوگوں کے پاس روزگار کا واحد ذریعہ ایران بارڈر ہے دیگر ذرائع کے امکانات مفقود ہیں ایران بارڈر پر قدغن لگانے سے لوگوں بے روزگاری کی چکی میں پس رہے ہیں جو کہ ناقابل برداشت عمل ہے اسکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ادارے بارڈر کے حوالے سے اپنی پوزیشن واضح کریں بلا جواز بارڈر کو بند کرنے کے پوشیدہ مقاصد کیا ہیں عوام کو آگاہ کیا جائے ترجمان نے کہا انتظامیہ کی بندش کے حوالے سے لاعلمی اور بے تکلفی سمجھ سے بالاتر ہے انتظامیہ عوام کو مطمئن کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہے انتظامیہ کی ذمہ داری ہے وہ بارڈر بندش سے متعلق عوام کو آگاہی فراہم کرے بصورت دیگر کمیٹی مجبور ہے کہ وہ عوام کے پاس جائے اور اپنے آگے کا لائحہ عمل طے کرے ترجمان نے کہا جمعرات تک بارڈر کو دوبارہ کاروبار کے لئے نہیں کھولا گیا تو شدید عوامی ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا ۔


