حب، بیروزگاری سے تنگ نوجوان نے گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کرلی

حب(نمائندہ انتخاب ) غربت اور بے روزگاری نے ایک اور نوجوان کی زندگی چھین لی بیروزگاری سے تنگ آکر نوجوان نے گلے میںپھندہ ڈال کر خود کشی کرلی نعش پیرکس روڈ کے کھنڈر نما مکان سے برآمد تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایک اطلاع ملنے پر بیروٹ حب پولیس نے پیرکس روڈ پر کھنڈر نما ایک مکان کے کمرے کی چھت سے لٹکی 25سالہ ایک نوجوان کی نعش برآمد کر کے اسپتال منتقل کردی جہاں اُسکی شناخت 21سالہ سجاد ولد ممتاز کے نام سے کی گئی پولیس کے مطابق متوفی کے ورثاء نے بتایا ہے کہ متوفی کافی عرصہ سے بیروزگار تھا اور گھر میں غربت اور فاقوں کے ڈھیرے تھے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں