ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم 2016 سے زیادہ جاندار قرار دیدی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی نئی انتخابی مہم کو 2016 کی صدارتی مہم سے زیادہ جاندار قرار دے دی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار جو بائیڈن کو کوئی حمایت حاصل نہیں، 3 نومبر کو دودھ کا دودھ، پانی کا پانی ہوجائے گا۔
علاوہ ازیں ٹرمپ نے امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی کو دیوانہ قرار دیا۔ٹرمپ نے بتایا کہ جب انہوں نے کورونا کے بعد چینیوں کے امریکا داخلے پر پابندی لگائی تو نینسی پیلوسی نے مخالفت کی لیکن وقت نے بتا دیا کہ ان کے اس فیصلے نے ہزاروں زندگیاں بچائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں