خیبر پختونخوا میں منکی پاکس کے 3 کیسز سامنے آگئے

پشاور (انتخاب نیوز) پاکستان میں رواں سال منکی پاکس کیسز کی تعداد 3 ہوگئی۔ ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ ارشاد روغانی نے خیبر پختونخوا میں منکی پاکس کے 3 مصدقہ کیسز کی تصدیق کردی۔ ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ نے بتایا ہے کہ خیبرپختونخوا میں منکی پاکس کے 3 کنفرم کیسز سامنے آچکے ہیں جس میں سے ایک کیس اس ہفتے کنفرم ہوا ہے جبکہ دو پہلے کے ہیں۔ ارشاد روغانی نے بتایا کہ منکی پاکس کے مریضوں کیلئے آئسولیشن وارڈز بنائے جارہے ہیں جبکہ ائیرپورٹ سمیت بین الاقوامی بارڈز پر ہیلتھ کی ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں اور کوویڈ کی ٹیموں کو ان مقامات پر فعال کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیرونی ممالک سے آنے والے تمام مشتبہ مسافروں کی تشخیص کی جارہی ہے جس سے یہ واضح ہوا ہے کہ ہمارا اپنا کوئی کیس نہیں، سارے کیسز خلیج ممالک سے آرہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں