بنگلا دیش میں عوامی مظاہروں کے دوران 6 سو سے زائد افراد ہلاک ہوئے، اقوام متحدہ

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ کی جانب سے جاری کی جانے والی ابتدائی رپورٹ کے مطابق بنگلادیش میں ہونے والے عوامی مظاہروں میں 600 سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔ انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے اقوام متحدہ کے ادارے کی جانب سے جاری کی جانے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 16 جولائی سے 11 اگست تک 600 سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تقریباً 400 ہلاکتیں 16 جولائی سے 4 اگست کے درمیان ہوئی جبکہ 5 سے 6 اگست کے درمیان مزید 250 افراد ہلاک ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق اس وقت کے بعد سے انتقامی حملوں میں ہونے والی ہلاکتوں کا تعین ہونا ابھی باقی ہے۔ رپورٹ کے مطابق 7 سے 11 اگست کے درمیان بھی متعدد ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں، ہلاک ہونے والوں میں وہ لوگ بھی شامل تھے جو مظاہروں کے زخمی ہوئے تھے اور دوران علاج انتقال کرگئے۔ رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں مظاہرین، راہ گیر، مظاہروں کی کوریج کرنے والے صحافی اور سکیورٹی فورسز کے اہلکار بھی شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں