حکومت بلوچستان کی جانب سے آزادی صحافت پر قدغن کسی صورت قابل قبول نہیں،مرکزی تنظیم تاجران پاکستان
کوئٹہ (پ ر) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے رہنماؤں نے صوبائی حکومت کی میڈیا دشمن پالیسی، روزنامہ انتخاب سمیت مختلف اخبارات کے اشتہارات کی بندش اور واجبات کی عدم ادائیگی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت بلوچستان کی جانب اشتہارات کی بندش اور واجبات کی عدم ادائیگی آزادی صحافت پر قدغن ہے، حکومت بلوچستان کی جانب سے آزادی صحافت پر قدغن کسی صورت قابل قبول نہیں،فی الفور اشتہارات جاری اور واجبات کی ادائیگی کی جائے، یہ بات مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صوبائی رہنما کاشف حیدری، سیکرٹری اطلاعات سیف الدین نثار، ایگزیکٹو کمیٹی ممبران سید عبدالباری آغا، حاجی میر حمزہ خلجی،تنظیم تاجران قلعہ سیف اللہ کے صدر مولوی شمس الدین جوگیزئی،مجید کاکڑ محمد عارف کاکڑ، صابر خان، سلطان خلجی و دیگر رہنماؤں نے مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے کہی، انہوں نے بلوچستان کے مختلف اخبارات پر پابندی اور اشتہارات کے بندش کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بلوچستان کی جانب سے آزادی صحافت پر قدغن کسی صورت قابل قبول نہیں، حکومت اخبارات پر پابندی لگاکر آزادی صحافت کے بیانئے کو پامال کررہی ہیں جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، حکومت اخبارات پر عائد پابندی ختم کرکے اشتہارات جاری کریں، انہوں نے کہا کہ پرنٹ میڈیا وہ واحد زریعہ ہے جس کے زریعے مظلوم عوام کی آواز حکام بالا اور انکے ایوانوں تک پہنچتی ہے، حکومت پرنٹ میڈیا پر پابندی لگاکر کر کیا ثابت کرنا چاہتی ہے؟ انہوں نے کہا کہ تعجب کی بات ہے حکومت اخبارات کو سپورٹ کرنے کے بجائے اخبارات پر پابندی عائد کررہی ہیں حکومت کا یہ اقدام سمجھ سے بالاتر ہے انہو ں نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ اخبارات کر اشتہارات پر پر عائد پابندی فی الفور ختم کرکے اشتہارات جاری کئے جائیں۔


