لکی مروت،پولیس موبائل پر حملہ، 2 اہلکارجاں بحق، ایس ایچ او سمیت 2 زخمی
لکی مروت(مانیٹرنگ ڈیسک)لکی مروت میں پولیس موبائل پر نامعلوم افراد کے حملے کے نتیجے میں دو پولیس اہلکارجاں بحقاور ایس ایچ او سمیت 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔پولیس موبائل پر حملے کا واقعہ تھانہ براگی میں پیش آیا۔اس حوالے سے پولیس نے بتایا کہ جس وقت موبائل پر حملہ کیا گیا وہ معمول کے گشت پر تھی۔پولیس نے حملے میں دو پولیس اہلکاروں کے جاں بحق ہونے کی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حملے میں ایس ایچ او شاکر خان زخمی جبکہ ایک کانسٹیبل زخمی ہوا۔حملے کے فورا بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ کی طرف روانہ کی گئی۔
Load/Hide Comments


