بلوچستان کی ترقی کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو ایک پیج پر آنا ہو گا، محسن نقوی
کوئٹہ(صباح نیوز)وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے فرنٹیئر کور سائوتھ بلوچستان کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا جہاں پر آئی جی میجر جنرل بلال سرفراز خان نے ان کا استقبال کیا۔اس دوران وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ دشمن کے عزائم ناکام بنانے میں ایف سی ساتھ فرنٹ لائن پر ہے ۔محسن نقوی نے کہا کہ فرنٹیئر کور نے مشکل حالات میں امن کے لیے مثالی خدمات انجام دی ہیں، ان کی ضروریات کو وسائل میں رہتے ہوئے پورا کیا جائے گا، بلوچستان کی خوشحالی و ترقی پائیدار امن سے منسلک ہے۔وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے جامع اقدامات کی ضرورت ہے، بلوچستان کی پائیدار ترقی کے لئے تمام سٹیک ہولڈرز کو ایک صفحے پر آنا ہو گا۔
Load/Hide Comments


