باجماعت نماز نہ پڑھنے والے ملازمین کی تنخواہ سے کٹوتی اور سزا ہوگی، افغان حکومت
کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) افغان حکومت کا باجماعت نماز نہ پڑھنے والے ملازمین کی تنخواہ سے کٹوتی کا اعلان۔ افغان حکومت نے باجماعت نماز نہ پڑھنے والے ملازمین کے لیے مختلف سزاﺅں کا اعلان کردیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کو ایک انٹرویو میں ترجمان افغان حکومت ذبیح اللہ مجاہد نے بتایا کہ جو ملازمین نماز ادا نہیں کریں گے انہیں پہلے نصیحت کی جائے گی، عمل نہ کرنیوالوں کی ملازمت کی جگہ تبدیل یا عہدے میں تنزلی کردی جائے گی۔ ذبیح اللہ مجاہد نے مزید بتایا کہ ان سزاﺅں کے علاوہ باجماعت نماز نہ پڑھنے والے ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی بھی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں سیکورٹی کے حالات میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ معیشت بھی درست سمت میں رواں دواں ہے۔ برآمدات میں اضافہ ہوا اور ملک کی مجموعی صورتحال بہت اچھی ہے۔
Load/Hide Comments


