ڈیرہ اسماعیل خان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 3 مشتبہ افراد ہلاک

ڈیرہ اسماعیل خان(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے تھانہ درابن کی حدود میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی کارروائی کے دوران 3 مشتبہ افراد ہلاک ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق ڈی آئی خان میں سی ٹی ڈی اورمشتبہ افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جہاں سی ٹی ڈی کی فائرنگ سے 3 مشتبہ افراد مارے گئے جبکہ واقعہ تھانہ درابن کی حدود میں پیش آیا۔پولیس کے مطابق مشتبہ افراد نے گاڑیوں کو لوٹنے کے لیے سگو پل پر چیک پوسٹ قائم کررکھی تھی، ہلاک مشتبہ افراد سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔آئی جی اختر حیات گنڈاپور کا کہنا ہے کہ ہلاک مشتبہ افراد کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئی ہیں جہاں ان کی شناخت کا عمل جاری ہے۔محکمہ انسداد تخریب کاری کے مطابق ہلاک مشتبہ افراد کی شناخت رنگین خان، صدام اور صداقت اللہ کے ناموں سے ہوئی ہے، جن میں رنگین خان کالعدم تنظیم کا کمانڈر تھا۔سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک مشتبہ افراد ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کو تخریب کاری کے واقعات میں انتہائی مطلوب تھے جبکہ مشتبہ افراد کا سرکاری گاڑیوں کی جانچ کے لئے ناکہ بندی قائم کرنے کا ارادہ تھا، تخریب کاروں کے قبضے سے بھاری اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں