پاکستانیوں کیلئے ویزہ کے حصول کا عمل آسان بنا رہے ہیں، برطانوی ہائی کمشنر

اسلام آباد (انتخاب نیوز) برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کا کہنا ہے کہ برطانیہ جانے والے پاکستانیوں کے لیے سسٹم میں جدت لائی جارہی ہے اور نئی ٹیکنالوجی کا استعمال ویزا کے حصول کے عمل کو محفوظ اور پیپرلیس بنائے گا۔ برطانوی ہائی کمیشن کے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ میں 6 ماہ سے زائد قیام کرنے والوں کو آن لائن اکاﺅنٹ بنانا ہوگا جس میں امیگریشن اور ویزا کا ریکارڈ محفوظ ہوگا تاہم 6 ماہ سے کم قیام کرنے والوں کو اس اکاﺅنٹ کی ضرورت نہیں ہوگی۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ برطانوی ویزے کیلئے دی جانے والی درخواستوں کو مرحلہ وار آن لائن کیا جارہا ہے۔ ڈیجیٹلائزیشن پروسیس کی اپ گریڈیشن سے فزیکل دستاویزات کا پیش کیا جانا ختم کردیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں