حکومت کے پاس اشتہارات کیلئے اربوں روپے ہیں، یوٹیلیٹی اسٹورز کیلئے نہیں، بیرسٹر سیف
پشاور (این این آئی) مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے یوٹیلٹی اسٹورز کی بندش پر ردِعمل کا اظہار کر تے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کے پاس اشتہارات کیلئے اربوں روپے ہیں، یوٹیلٹی اسٹورز کیلئے نہیں۔ایک بیان میں انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوٹیلٹی اسٹورز بند کرانا نااہل حکومت کی غریب دشمن پالیسی کا واضح ثبوت ہے، یوٹیلٹی اسٹورز غریب عوام کے لیے ریلیف کا واحد ذریعہ تھے۔بیرسٹر سیف نے کہا کہ حکومت نے مہنگائی کے ستائے عوام کو اس ریلیف سے بھی محروم کیا۔
Load/Hide Comments


