پارٹی پر قبضے کی جنگ، تحریک انتشار میں کئی گروہ بن چکے، عطا تارڑ

لاہور ( آن لائن )وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ نفرت کی سیاست کا انجام اچھا نہیں ہوتا،بشری بی بی ہمدردی کیلئے جھوٹا بیانیہ پھیلا رہی ہیں ،علیمہ خان اور بشریٰ بی بی کے درمیان اختلافات مکافات عمل ہے، پارٹی پر قبضے کی جنگ شدت اختیار کرچکی ہے جس سے ملک کو بھی ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے ،بانی پی ٹی آئی کا کھانا ان کے گھر سے آتا ہے زہر دینے کا بیان من گھڑت اور جھوٹا ہے ،قومی سلامتی اداروں پر بیان بازی پلان کے تحت کی جا رہی ہے ۔ لاہو ر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عطاءاللہ تارڑ نے کہا کہ تحریک انتشار ملک کو نقصان پہنچانے کی سیاست کر رہی ہے۔ اس نے ملک کے اداروں کے خلاف پروپیگنڈا کیا اور ملکی مفاد کو نقصان پہنچانے سے کبھی گریز نہیں کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں