گلگت بلتستان میں پھنسے 3 غیر ملکیوں سمیت 7 کوہ پیماﺅں کو ریسکیو کرلیا گیا

راولپنڈی (آئی این پی ) پاکستان آرمی نے گلگت بلتستان میں کامیاب آپریشن کے بعد 3 غیر ملکیوں سمیت 7 کوہ پیماﺅں کو ریسکیو کرلیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق 20 ہزار ایک سو بلندی پر پھنس جانے والے سات کوہ پیماﺅں کو کامیاب آپریشن کے بعد ریسکیو کیا گیا، کوہ پیماہ ہائی ایلٹیٹیوڈ سکنیس کی وجہ سے غیرمعمولی بلندی پر پھنس گئے تھے۔کوہ پیماﺅں کی ریسکیو کی اپیل پر پاک فوج کے آرمی ہیلی کاپٹر نے آپریشن کیا اور تمام کوہ پیماﺅں کو محفوظ طریقے سے نکال لیا گیا۔کوہ پیماﺅں میں تین روسی اور چار پاکستانی شامل ہیں۔ تمام کوہ پیماﺅ ںنے ریسکیو آپریشن پر پاک آرمی کا شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں