کراچی، ڈیفنس فیز 5 کے قریب نجی ریسٹورنٹ سے لاش برآمد
کراچی(صباح نیوز)کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 5 بدر کمرشل کے قریب نجی ریسٹورنٹ سے ایک لاش ملی ہے۔پولیس کے مطابق لاش ریسٹورنٹ کی چوتھی منزل سے ملی، جس کے جسم پر گولیوں کے نشان ہیں جبکہ لاش کی شناخت 42 سالہ دانش کے نام سے ہوئی ۔پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ پولیس نے کہا کہ واردات کے مقام سے شواہد اکھٹے کئے جا رہے ہیں۔
Load/Hide Comments


