عدالتی احکامات پر مونس الٰہی اوردیگر 6افراد کا شناختی کارڈ بلاک
لاہور (صباح نیوز) عدالتی احکامات پر منی لانڈرنگ کیس میں چو ہدری مونس الٰہی ودیگر 6 کے شناختی کارڈ بلاک کردیئے گئے ۔ایف آئی اے ترجمان کے مطابق مونس الٰہی کا پاسپورٹ بھی کنٹرول لسٹ میں ڈال دیا گیا ، مونس الٰہی کیساتھ 6 دیگر ملزمان کے شناختی کارڈز بھی بلاک کئے گئے ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ ملزمان کے شناختی کارڈز منی لانڈرنگ کیس میں بلاک کئے گئے،مونس الٰہی کے علاوہ جن دیگر ملزمان کے شناختی کارڈز منی لانڈرنگ کیس میں بلاک کئے گئے ان میں عامر سہیل، عمیر فیاض، امتیاز علی شاہ، فرصت علی اور عابد علی خان شامل ہیں۔ڈائریکٹر ایف آئی لاہور زون سرفراز خان ورک کا کہنا ہے کہ منی لانڈرنگ میں ملوث ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں، عدالت ان ملزمان کے خلاف جو بھی احکامات دے گی ان پر عمل درآمد ہو گا۔
Load/Hide Comments


