بارکھان سے لاپتا ہونیوالے صحافی حیات کھیتران بازیاب
بارکھان(یو این اے )کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع بارکھان سے گزشتہ روز لاپتا ہونے والے مقامی صحافی حیات کھیتران کوہلو پریس کلب پہنچ گئے۔صحافی کے بھائی حفیظ اللہ کھیتران کا بتانا ہے کہ ایک ٹی وی چینل سے وابستہ حیات کھیتران گزشتہ روز لاپتا ہوگئے تھے تاہم اب وہ کوہلو پریس کلب میں ہیں۔ حیات کھیتران کی بازیابی کے لیےآج بارکھان کیشہررکھنی میں مظاہرہ کیاگیاتھا جس میں مقامی صحافیوں نے شرکت کی تھی۔شرکا نے حیات کھیتران کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا تھا۔
Load/Hide Comments


