مغوی لیفٹیننٹ کرنل رشتہ دار وں سمیت رہا

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) فوج کے اغوا ہونے والے لیفٹیننٹ کرنل خالد امیر اور ان کے 3 رشتہ دار گھر واپس پہنچ گئے۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق لیفٹیننٹ کرنل خالد امیر اور ان کے 3 رشتہ داروں کو رہا کرا لیا گیا ہے اور لیفٹیننٹ کرنل خالد امیر اور ان کے رشتہ دار بحفاظت گھر واپس پہنچ گئے ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ مغویوں کی رہائی کے لیے قبائلی عمائدین نے کردار ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں