کوئٹہ،گورنمنٹ سائنس کالج میں آتشزدگی ،عمارت مکمل تباہ
کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)گزشتہ رات گورنمنٹ سائنس کالج میں لگنے والی آگ نے مرکزی دروازے کے ساتھ بڑے حصے کو لپیٹ میں لیا ،فائر بریگیڈ حکام کے مطابق تاخیر سے اطلاع ملنے کے باعث آگ سے بڑے پیمانے پر نقصان ہو ا ہے ،انتظامیہ کے مطابق بظاہر آگ بجلی کے شارٹ سرکٹ سے لگی ہے۔ آتشزدگی سے کالج کا مرکزی کوریڈور اور وائس پرنسپل کا دفتر جل کر خاکسترہو گیا ،آگ سے انٹر کلاسز کے متعدد کمروں کو بھی نقصان پہنچاہے ،کالج انتظامیہ کا مزید کہناتھا کہ ایڈمن دفاتر بھی آگ سے متاثر ہوئے ہیں۔
Load/Hide Comments


