بلوچستان اسمبلی اجلاس، تخریب کاری کیخلاف قرار داد کل پیش کی جائے گی

کوئٹہ(یو این اے ) بلوچستان اسمبلی کا اجلاس 2 ستمبر کو طلب کر لیا گیا، اجلاس میں تخریب کاری کے واقعات کیخلاف مذمتی قرار داد پیش کی جائے گی۔اجلاس کے دوران بلوچستان میں ہونے والے واقعات میں قتل ہونے والوں کیلئے فاتحہ خوانی کی جائے گی، اجلاس میں اراکین اسمبلی علی مددجتک، بخت کاکڑ،ولی محمد نورزئی،اصغررند اور دیگر 26اگست کو ہونے والے تخریبی واقعات کے خلاف مذمتی قرارداد پیش کریں گے۔قرارداد میں لکھا گیا ہے کہ راڑہ شم کے مقام پر 23 مسافروں کو بسوں اور ٹرکوں سے اتار کربے دردی سے قتل کیا گیا، مسلح حملہ آوروں نے 35 گاڑیوں کو نذر آتش کیا، ایوان بلوچستان میں تخریب کاری کی کارروائیوں کی شدید مذمت کرتا ہے۔ ایوان متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتا ہے۔قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ تخریبی کارروائیوں کے لئے اکسانے والے سہولت کاروں کو قرار واقعی سزا دی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں