راولپنڈی : سی پی او نے خواجہ سراؤں پر تشدد اور انہیں ہراساں کرنے کا نوٹس لے لیا
راولپنڈی: مسلح افراد کی جانب سے خواجہ سراؤں پر تشدد اور انہیں ہراساں کرنے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔
ویڈیو سامنے آنے کے بعد سی پی او راولپنڈی نے خواجہ سراؤں کو ہراساں کرنے کے معاملے کا نوٹس لے لیا جس کے بعد پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا۔ایس پی راولپنڈی کا کہنا ہے کہ ویڈیو میں نظر آنے والے شخص کی شناخت کرلی گئی ہے جسے جلد گرفتار کرلیں گے۔
Load/Hide Comments


