6 ستمبر کو عام تعطیل نہیں ہوگی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)6 ستمبر کے دن عام تعطیل ہوگی یا نہیں اس حوالے سے سوشل میڈیا پر کافی تذکرے ہو رہے ہیں۔فی الحال وفاقی کابینہ ڈویژن کی جانب سے اس سال عام تعطیلات کے حوالے سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 6 ستمبر کو پاکستان میں سرکاری طور پر عام تعطیل نہیں ہوگی۔بہرحال یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ جب 28 مئی کو یوم تکبیر کے موقعے پر تعطیل دے دی گئی تھی تو وزیر اعظم شہباز شریف 6 ستمبر کو بھی عام تعطیل کا اعلان کر سکتے ہیں۔دوسری جانب ملک بھر میں 12 ربیع الاول کو جشن میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقعے پر عام تعطیل ہوگی۔واضح رہے کہ ملک میں ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا ہے اس لیے یکم ربیع الاول جمعے کو ہے لحاظہ 12 ربیع الاول منگل 17 ستمبر کو ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں