فوج کی آپریشنل تیاریوں کیلئے تمام وسائل دیں گے،شہباز شریف

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) فوج کی جانب سے وزیر اعظم کو حال ہی میں ختم ہونے والی وارگیم اور خطرے کے پورے میدان میں فوج کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی جس پر وزیراعظم نے اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے آج راولپنڈی میں آرمی وار گیم کے اختتامی اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں وزیر دفاع، وزیر خزانہ، وزیر اطلاعات، آرمی چیف اور اعلیٰ عسکری حکام نے شرکت کی۔وزیر اعظم کو حال ہی میں ختم ہونے والی وارگیم اور خطرے کے پورے میدان میں فوج کی آپریشنل تیاریوں کے بارے میں جامع بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم خطے میں تزویراتی استحکام کو برقرار رکھنے اور ایٹمی طاقت کے توازن کو برقرار رکھنے میں پاکستانی مسلح افواج کے کلیدی کردار کو تسلیم کیا اور کہا کہ جوہری طاقت جنوبی ایشیا میں امن کیلئے ضروری ہے۔ پاکستان کیخلاف کسی بھی جارحانہ عزائم کو ناکام بنانے کے لیے اپنی صلاحیتوں میں اضافہ جاری رکھے گی۔